اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے خوف زدہ ہے: سراج الحق

08-02-2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے انتخابات سے خوفزدہ ہے۔

منصورہ میں مرکزی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مردم شماری کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ناقابل قبول ہے، الیکشن میں تاخیر کے لیے آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، آئین میں نگران حکومت کا اولین مقصد ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو، نگران حکومت آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرائے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے خوف زدہ ہے، پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں اپنے مینڈیٹ میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، وفاقی اور چاروں صوبوں میں غیر جانبدار نگران حکومتیں قائم کی جائیں۔