ہاکی کے زوال کی وجہ سامنے آگئی،5 برس میں صرف 1 کروڑ 39 لاکھ روپے فنڈز ملے

08-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی، پانچ برس کے دوران ہاکی کے فروغ اور ترقی پر صرف 1 کروڑ 39 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں انکشاف کیا ہے کہ ہاکی پر سالانہ اوسط اخراجات 30لاکھ روپے سے بھی کم رہے،2018-19 میں ہاکی کی ترقی پر کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی ،2019-20 میں ہاکی کے شعبے پر 15لاکھ روپے خرچ ہوئے،2020-21 میں ہاکی کو 25 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 2021-22 میں 20لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ اور 35لاکھ کی خصوصی گرانٹ دی گئی ۔2022-23میں 34لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔