صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں کام کرنا چاہیے: یاسر حسین

08-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین نے کہا ہے اداکارہ صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے چاہئیں۔

یاسر حسین نے صبا قمر کو مشورہ دیتے ہوئے تجویز دی کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنی چاہیے، وہ صرف فلموں اور ویب سیریز کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ صبا قمر جیسی اداکارہ پھر پاکستان کو ملے یا نہ ملے، اس لیے انہیں ڈراموں کے بجائے صرف فلموں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ اداکار نے شہریار منور کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر اچھے کردار ادا کریں، انہیں صرف ہیروز کے کرداروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، وہ دوسرے کرداروں میں بھی نظر آنے چاہئیں۔ اسی طرح انہوں نے زارا نور عباس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر کرداروں کا انتخاب کریں، انہیں بھی اتنے زیادہ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔