اداکارہ زارا نور عباس کے ڈانس نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

08-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چلبلی و ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ زارا نور عباس کا ڈانس دیکھ مداح دیوانے ہو گئے۔

زارا نور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ایک ڈانس کلپ شیئر کیا  جس میں انہوں نے گلوکار حسن اور روشان کے گانے "ہے زندگی کتنی حسین، پھر بھی ہے عجب تنہائی" پر کلاسیکل ڈانس کر کے سماں باندھ دیا۔     اداکارہ کا ڈانس دیکھ کر جہاں ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا وہیں کچھ لوگوں نے انہیں وزن کم کرنے کی ہدایت بھی کر ڈالی جبکہ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس گانے پر یوں بہترین انداز میں ڈانس نے تو میلا لوٹ لیا ۔