پٹرول ، ڈیزل کے بعد لوکل مارکیٹ میں سریا بھی مہنگا

08-02-2023

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سٹیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی قیمتوں اور ڈالر مہنگا ہونے سے لوکل مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے۔ صدر آئرن سٹیل مرچنٹ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی ہوئی قیمت، ڈالر مہنگا ہونے اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ سٹیل کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔