گلبرگ: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل اور سائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق
08-02-2023
(لاہور نیوز) گلبرگ میں ایف سی کالج کے قریب تیز رفتار کار کی سائیکل اور موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، گاڑی میں سوار تین افراد سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔