لیگی رہنما طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی مدت ختم، مریم اورنگزیب کی مبارکباد

08-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چودھری کی نااہلی کی 5 سالہ مدت آج ختم ہو گئی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ن لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018ء کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018ء میں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے 5 سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد، نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر 5 سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہوگئی ہے۔ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو جنہوں نے قائد محمد نواز شریف سے اور جماعت سے نظریاتی وابستگی،وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ہے۔ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد… — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 2, 2023 انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری تو 5 سال بعد اہل ہوگئے لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں، آج طلال چودھری اپنے ضمیر ہی نہیں بلکہ وقت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔