پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر سج گئی

08-02-2023

(ویب ڈیسک) عالمی میوزک سٹریمنگ سروس سپاٹی فائی کی جانب سے جولائی کے مہینے کیلئے ’ایکول پاکستان ایمبیسڈر‘ منتخب ہونے پر پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر سج گئی۔

پاکستانی گلوکارہ کے گانے ’ٹرسٹ ایشوز‘ کو بھی سٹریمنگ سروس کے ’ایکول پاکستان‘ پلے لسٹ کے اندر شامل کیا گیا ہے۔ انورال خالد نے اپنا میوزک ڈیبیو 2020 کو کیا تھا اور اس کے بعد متعدد بڑے ناموں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کیا اور گانے تخلیق کیے۔ سٹریمنگ سروس کی جانب سے ایمبیسڈر منتخب ہونے پر گلوکارہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔ انورال خالد کے مطابق سپاٹی فائی نے موسیقی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے اور ان کا ’ایکول پاکستان‘ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے۔