رضوانہ تشدد معاملہ : ازخود نوٹس لینے کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر
08-02-2023
(ویب ڈیسک) گھریلوملازمہ رضوانہ پرمبینہ تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر کر دی گئی۔
درخواست میں مبینہ تشدد کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست وکیل رانا نعمان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی افسر کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پرتشدد کیا۔ تشدد سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ افسرکے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے،عدالت اس معاملے پرازخود نوٹس لے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پرمالکن کے تشدد معاملے پراسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔