ویزا مسائل:پاکستان کے 3 کھلاڑی کامن ویلتھ یوتھ گیمزمیں شرکت سے محروم

08-02-2023

(ویب ڈیسک) ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کے 3 کھلاڑی کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

کامن ویلتھ یوتھ گیمز 4 سے 11 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہوں گے جس کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرینیڈاڈ جانے کیلئے امریکا کا ٹرانزٹ ویزا درکار تھا۔ 3 کھلاڑیوں کو امریکی ٹرانزٹ ویزا نہیں مل سکا جس کی وجہ سے سوئمر حمزہ آصف اور ایتھلیٹکس کے اسد خان اور ثانیہ ایونٹ میں شرکت کیلئے روانہ نہیں ہوپائے۔ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے اب تین سوئمرز اور دو آفیشلز شرکت کریں گے، سوئمرز حریم ملک، مہر مقبول اور علی محمد مٹھا ایونٹ کیلئے روانہ ہوگئے، سوئمنگ کوچ حاجرہ نعیم اور چیف ڈی مشن عاقل شاہ بھی ٹرینیڈاڈ روانہ ہوئے ہیں۔