ناروے کپ : پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مسلسل تیسرا میچ جیت لیا

08-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے نارورے کپ میں مسلسل تیسرا میچ جیت لیا ہے۔

نارورے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہے، منگل کو آخری گروپ میچ میں پاکستان کا میچ اسکیول سٹیگابرگ سے تھا۔ پاکستان کی جانب سے احمد رضا نے چوتھے منٹ میں خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور کچھ دیر بعد طفیل شنواری نے ایک اور گول کرکے سکور پاکستان کے حق میں 0-2 کردیا۔  اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناقابل شکست رہتے ہوئے مکمل کیا اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ خیال رہے راؤنڈ آف32 میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم جمعرات کو ناروے مولڈے فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی ۔