سیف سٹیز اور لاہور پولیس کا ٹارگٹڈ پوائنٹس پر ڈیجیٹل پٹرولنگ کا پلان

08-02-2023

(لاہور نیوز) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس اور سیف سٹیز نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں ٹارگٹڈ پوائنٹس پر کیمروں کی نگرانی کیساتھ پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔

ایس پی عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ ڈولفن کی 72 اور پولیس رسپانس یونٹ کی 30 ٹیمیں مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، تمام پٹرولنگ ٹیموں کو سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے بیک اپ دیا جا رہا ہے، سیف سٹیز سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 7/24 شہر کی سرویلنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نائٹ پٹرولنگ ایس پی سیف سٹیز ہیڈکوارٹر سے تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔