سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے اظہارِ لاتعلقی کردیا

08-02-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

راشد لطیف نے ایک سوشل میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش پہلے ہی انکار کرچکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے کہنے پر ایک بار گیا تھا جہاں کرکٹ ایشو پر مشاورت ہوئی ،کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہتا ہوں نہ بنوں گا۔  راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا شوشہ چھوڑا گیا ہے تو چیئرمین نے کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟، پی سی بی میں فی الحال کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔