چینی مافیا کے خلاف بنائے گئے نئے قانون سے بھی ذخیرہ اندوز نہ ڈرے

08-02-2023

(لاہور نیوز) محکمہ خوراک کے چینی مافیا کے خلاف بنائے گئے نئے قانون سے بھی ذخیرہ اندوز نہ ڈرے، چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

شہر میں چینی کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو  چکی ہیں، 98 روپے فی کلو والی چینی شہری 160 روپے تک خریدنے پر مجبور ہیں، انتظامیہ چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، چینی کی 100 کلو والی بوری  کا ایکس مل ریٹ 11 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 700 روپے ہو گیا جبکہ پرچون کی  دکانوں پر چینی 155 سے 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کے ملز مالکان کو ایکسپورٹ کی اجازت روکی جائے، ایکسپورٹ بند ہونے سے  مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں کنٹرول ہوں گی، ہول سیلرز کے مطابق چینی ایکس مل ریٹ کے مطابق 135 روپے فی کلو میں پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں سٹہ بازی کی سزا تین سال بامشقت ہے، کین کمشنر کے پاس مکمل اختیارات ہیں، سٹہ بازوں کی فہرست آچکی ہے، بہت جلد ان کو نکیل ڈال  دی جائے گی۔