پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے

08-01-2023

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے مختلف محکموں میں تقرر وتبادلے کر دیئے۔

محمد ارشد کو ڈپٹی سیکرٹری خوراک اور سیکشن آفیسر سروسز ون حافظ مدثر نواز کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ہاؤسنگ تعینات کر دیا گیا۔ عبدالرؤف کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد، طارق محمود ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انفارمیشن اینڈ کلچر اور ڈاکٹر محمد مدثر ندیم ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک ہوں گے۔ طارق علی بسرا ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محکمہ انفارمیشن جبکہ عبدالغفار کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم تعینات کر دیا گیا۔ خاور بشیر ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو فار لیکویڈیشن بورڈ کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال بھیج دیا گیا۔ مرزا ولید بیگ ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ جبکہ سید ظفر حسن نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات، آصف اقبال ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو فار لیکویڈیشن بورڈ ہونگے۔ بلال بن عبدالحفیظ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال اور فاروق احمد کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے میں 17 انسپکٹرز کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ ترقی پانے والوں میں انسپکٹر شاہد علی، انسپکٹر ذیشان کھوکھر اورانسپکٹر سعدیہ رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔