سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے صوبے ملکر کام کریں گے: اسحاق ڈار
08-01-2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختارملک ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، پاکستان میں 6 کھرب ڈالر کے معدنیات کے ذخائر ہیں، اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام بھی ہے، دوست ملک اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے، ماضی میں بھی چارٹر آف اکانومی کیلئے بات کی تھی، پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔