کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے معاملہ پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب

08-01-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، احسان مزاری اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی تین اگست کو ہونے والے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی غور کرے گی۔