انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا سلسلہ شروع، پنجاب کالجز طلبہ کی اولین ترجیح بن گیا

08-01-2023

(لاہور نیوز) میڑک کے سالانہ نتائج کے بعد انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پنجاب کالجز طلبہ کی اولین ترجیح بن گیا۔

میڑک مکمل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کے لیے اگلا مرحلہ انٹرمیڈیٹ کا ہے۔ کوئی پری انجینئرنگ تو کوئی پری میڈیکل کرنا چاہتا ہے اور کسی کا رجحان آئی سی ایس کی طرف ہے۔ کسی نے نظریں جمائی ہیں آئی ٹی اور آرٹس پر مگر بہترین تعلیمی نتائج کی وجہ سے سب کا انتخاب پنجاب کالجز ہے۔ پنجاب کالجز کے تمام کیمپسز میں ایڈمیشن لینے والوں کا رش لگ گیا۔ ایڈمیشن کے خواہش مندوں کا کہنا ہے کہ پنجاب گروپ کے شاندار تعلیمی نتائج ، یہاں کا ماحول اوربہترین اساتذہ کی توجہ کی وجہ سے ان کو ٹیوشن کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ شعبہ داخلہ کے سربراہ تنویر میو اور پرنسپل محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ای لرننگ پروگرام سے طلبہ ریکارڈ لیکچرز سن سکتے ہیں۔ طلبہ کو تعلیمی کارکردگی ، ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس کی بنیاد پر خصوصی سکالر شپس بھی دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کالجز میں فوج اور پولیس شہداء کے بچوں کو  تعلیم مفت ملے گی۔ اوپن میرٹ کے لیے لسٹیں بارہ اگست کو آویزاں کی جائیں گی۔