پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، عوام کیساتھ تاجر بھی پریشان
08-01-2023
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر عوام کیساتھ تاجر بھی پریشان ہیں۔ پٹرول و ڈیزل کے دام کو معیشت اور تجارت کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔
مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ تاجر قیادت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو معیشت، تجارت اور عوام کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے حکومت سے اضافے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔ اتنا بڑا اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ لاد دیا گیا۔ سبزیوں، دالوں، گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں پر اس اضافے کے اثرات پڑیں گے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر نے عندیہ دیا کہ معیشت اور تجارت پہلے پی پستی کا شکار ہے۔ بیس روپے تک کا اضافہ غیر منصفانہ ہے۔ حکومت اضافے واپس لے ورنہ تاجر اور عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔ تاجر قیادت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔