اقبال ٹاؤن : سنگدل بیٹے نے ماں کو گھر میں قید کیے رکھا
08-01-2023
(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سنگدل بیٹے نے ماں کو قید کیے رکھا، مقامی رہائشیوں نے گھر میں مقید ماں کو بازیاب کروالیا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر زخموں اور بیماری کے نشانات ہیں، معمر خاتون عرصہ دراز سے گھر میں بند تھی ، گھر سے خاتون کے کراہنے کی آوازیں آتی تھیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، مقامی افراد نے قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے ، حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔