آج پاکستان میں سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
08-01-2023
(لاہور نیوز) آج پاکستان میں سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ چاند زمین کے انتہائی قریب ہو گا۔
رواں ماہ کے دوران دو سپرمون ہوں گے۔ سپر مون کا پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو دیکھا جا سکے گا۔ اِس سے پہلے ملک میں سپرمون کا نظارہ 2018 ء میں دیکھا گیا تھا۔ سپرمون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ چاند زمین کے انتہائی قریب ہو گا۔ دونوں کے درمیان فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 344 کلو میٹر رہ جائے گا۔ رواں سال کے دوران پہلا سُپر مون ماہ جولائی میں دیکھا گیا جبکہ چوتھا اور آخری سُپر مون ستمبر 2023 میں ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ایک ماہ میں دوبار فل مون کو بلیو مون کا نام دیا جاتا ہے۔ سپر مون پاکستان کے علاوہ متعدد دیگر ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔