رضوانہ تشدد کیس:مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور

08-01-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پرمالکن کے تشدد کا معاملہ، اسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ثومیہ عاصم نےضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائرکی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرعابدہ سجاد نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 7 اگست تک ضمانت منظورکرلی۔ ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر کام کر رہی تھی۔ ایف آئی آرمیں بیان کی گئی باقی ساری کہانی میں کوئی حقیقت نہیں، رضوانہ پر کبھی تشدد نہیں کیا، بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تفتیشی افسر کے سامنے تفصیلی بیان دوں گی۔ ثومیہ عاصم کا کہنا ہے بچی کی عمر17 سال سے زیادہ ہے،اس کے ساتھ ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح برتاؤ کیا، پولیس کی ضرورت کے مطابق شامل تفتیش ہونے کو تیارہوں، پولیس نےاس کیس میں گرفتارکیا کہ توعزت و وقارکو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔