ورلڈکپ: پی سی بی نے شیڈول کی تبدیلی پرآئی سی سی کو جواب نہ دیا

08-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ میں شیڈول کی تبدیلی پرتاحال آئی سی سی کو جواب نہیں دیا۔ تبدیلی کے حوالے سے پی سی بی میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ آپس میں رابطے میں ہیں،مشاورت کے بعد پی سی بی آئی سی سی کوجواب دے گا،آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان نئے شیڈول پر اتفاق ہو جائے گا۔ آئی سی سی نے پی سی بی سے ورلڈکپ میچزکے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے،ورلڈکپ میں پاکستان کے دومیچز ری شیڈول کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5 اکتوبر یا بعد میں کرائے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔ پاکستان اوربھارت کا میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔