ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم واہگہ بارڈر سے بھارت میں داخل ہوگئی

08-01-2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوگئی۔

قومی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر امرتسر اور پھر بزریعہ ہوائی جہاز 4 بجے براستہ بنگلور 9 بجے رات چنائے پہنچے گی، جہاں کھلاڑی ایک روز آرام کریں گے جبکہ 2 اگست سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ قومی ٹیم کا پہلا میچ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل  12 اگست کو کھیلا جائے گا۔