ڈرامہ ’’ مجھے پیار ہوا تھا‘‘کی آخری قسط نے ناظرین کے دل موہ لیے

08-01-2023

(ویب ڈیسک) اداکاروہاج علی اورہانیہ عامر کے ڈرامہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی آخری قسط نے ناظرین کے دل موہ لیے۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیارہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویارنعمان (اریب)، شہود علوی،سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نورالحسن، رابعہ کلثوم،جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ،عائشہ مرزا، امبر خان،شاہین خان اور دیگر نےاداکاری کے جوہردکھائے۔ ڈرامے کی کہانی سدرہ سحرعمران نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے۔ ڈرامے کی آخری قسط نشرہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کا اختتام خوش آئند قرار دیا ہے۔ گزشتہ قسط میں وہاج علی کی شانداراداکاری کومداحوں نے خوب سراہا تھا ساتھ ہی ہانیہ عامر کی اداکاری کو بھی پسند کیا گیا۔ مداحوں کی جانب سے سعد اورماہیرکے درمیان رومانوی منظر کو خوب سراہا گیا۔ مداحوں کی جانب سے ماہیر کی نجات اور سعد کے لیے اس کی محبت کے اعتراف کو پسند کیا گیا۔