کاہنہ: پسند کی شادی کرنے پر سوتیلے بھائی کا بہن اور رشتہ داروں پر تشدد
08-01-2023
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اس کے رشتہ داروں پر سوتیلے بھائی کے سرعام تشدد کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کاہنہ میں چند روز قبل پیش آیا، ملزم امجد سوتیلی بہن آمنہ پر تشدد کرتا رہا، دیور اور دیگر رشتہ دار چھڑوانے آئے تو ملزم نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم امجد جھگڑے کے دوران آہنی راڈ استعمال کرتا رہا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور دیگر افراد کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔