پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان
08-01-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، کاروبار کے آغاز پر 381 پوائنٹس کا اصافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 415 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر286 روپے 64 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔