قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کی آسٹریلیا سے وطن واپسی

08-01-2023

(لاہور نیوز) قومی سکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے، حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جتوایا ہے۔

ایئر پورٹ پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے ایئر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا استقبال کیا، پاکستان سکواش فیڈریشن کے عہدیدار، کوچ آصف خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے پاکستان 37 سال بعد بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے پہلے جان شیر خان نے آخری بار 1986ء میں پاکستان کیلئے ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اس شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ بھی دیں گے۔