ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ

08-01-2023

(لاہور نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے روانہ ہوئے، قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوگی اور براستہ امرتسر چنئی  پہنچے گی۔ خیال رہے ایشین چیمپئنز ٹرافی کا  3 اگست سےہو رہا ہے، پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 اگست کو روایتی حریفپاکستان اور بھارت سے مدمقابل ہوں گے۔