پاک سوزوکی کمپنی کا موٹرسائیکل پلانٹ بند کرنے کا اعلان
08-01-2023
(لاہور نیوز) پاک سوزوکی کمپنی نے 16 روز کیلئے موٹر سائیکل پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا، فیصلہ خام مال میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
پاک سوزوکی کے موٹرسائیکل پلانٹ 31 جولائی سے 15 اگست تک بند رہیں گے تاہم آٹوموبائل پلانٹ آپریٹ جاری رہے گا، خام مال کی عدم دستیابی کے باعث موٹرسائیکل کمپنیوں کو پیداوار ی مسائل کا سامنا ہے، خام مال کی کمی کی وجہ سے کمپنی نے موٹرسائیکل پلانٹ کو 15 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلرز نے کمپنی کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پبلک سواری ہے جو پہلے ہی بہت مہنگی ہو چکی ہے، پلانٹ بند ہونے سے قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ دوسری جانب خریدار بھی پریشان ہوگئے ہیں، خریداروں کا کہنا ہے کہ عوامی سمجھی جانے والی موٹر سائیکل اب عوام کی سواری نہیں رہی، حکومت بھی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔