سٹیٹ بینک کا انٹربینک کے ذریعے سیٹلمنٹ کریڈٹ کارڈ کی مدت 5 ماہ بڑھانے کا فیصلہ

07-31-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹربینک کے ذریعے سیٹلمنٹ کریڈٹ کارڈ کی مدت 5 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی انٹربینک کے ذریعے ہی طے کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 31 جولائی تک انٹربینک سے ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی سیٹلمنٹ طے کی جائے، اب تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔