ناروے کپ:پاکستانی سٹریٹ فٹبال ٹیم نے دوسری بار کامیابی کا سہرا اپنے سر سجا لیا

07-31-2023

(ویب ڈیسک) ناروے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان  سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ارول ال کلب کو دو-ایک سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گول سکور کیے۔مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے اگلے راونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، تاہم پاکستان پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کل اسٹیگا برگ کلب کے خلاف کھیلے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فریگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرایا تھا۔