ایران سے کتنے میگا واٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے؟وزیر توانائی کا بیان جاری

07-31-2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نے ایران سے جیوانی کو 100 میگا واٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا اوربجلی فراہم کی، تھرکول سے ایک ہزار 980 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا لیکن موجودہ حکومت نے 5063 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے اس سال پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیدا وار کا آغاز ہو ا جو ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، کروٹ اور کراچی میں بھی بجلی پیداوار کے منصوبوں کا آغاز ہوا،  تھر مٹیاری کی ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کرکے چلایا گیا، سکھی، لاہور نارتھ ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، سی 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے بھی فریم ورک بنا لیاگیا ہے۔