کیا آپ جانتے ہیں لوبیا کے کیا طبی فوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

07-31-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے لوبیا کے طبی فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

ماہرین نےلوبیا کی 2 اقسال جمع کیں جن کی رنگت سیاہ اور گہری سرخ تھی، ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان میں فینولِک ایسڈ اور دیگر اہم اجزا کی غیرمعمولی مقدار تھی جو جسمانی سوزش کم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آکسیڈیشن کے  عمل کو بہتر بناتی ہے۔ واضح رہے کہ جسم میں  مسلسل اندرونی جلن یا سوزش امراضِ قلب سے لے کر کینسر تک کی وجہ بن سکتی ہے۔   دوسری اہم دریافت یہ ہوئی کہ دونوں اقسام کی لوبیا جسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ ماہرین اس کی تصدیق کمپیوٹر الگورتھم اور سیمولیشن سے بھی کی گئی ہے۔سیاہ لوبیہ میں اینتھوسیانِن نامی اہم کیمیکل بھی پایا گیا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اندرونی جلن کو روکتا ہے۔ ماہرین نے بھی کہا ہے کہ دونوں لوبیا کے چھلکے میک اپ اور دیگر اشیا میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ دونوں اقسام کی لوبیا میں انسانی جلد کو تادیر تازہ اور جوان رکھنے کے خواص بھی موجود ہیں جو اسے مزید اہم بناتے ہیں۔