رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک بنانے کی تیاریاں شروع

07-31-2023

(لاہور نیوز)5 سال سے رکے رنگ روڈ منصوبے کی سنی گئی۔ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

لاہور نیوز نے رنگ روڈ سدرن لوپ کے نقشہ کی کاپی حاصل کر لی۔ رنگ روڈ ایس ایل تھری 8 کلومیٹر طویل، لاگت 17 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے آئے گی۔ رنگ روڈ کی چوڑائی 90 میٹر، 2 انٹر چینج ہوں گے، منصوبہ 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے رنگ روڈ اتھارٹی نے اراضی کی نشاندہی شروع کر رکھی ہے۔ 8کلومیٹر طویل ایس ایل تھری کی کنسلٹنسی نیسپاک فراہم کرے گا۔ اڈا پلاٹ تا ملتان روڈ 8 کلو میٹر کی رنگ روڈ کا کام 2020 سے رکا ہوا تھا۔ 2020میں ایس ایل تھری رنگ روڈ منصوبہ 10 ارب کی لاگت سے شروع ہونا تھا۔ 5 سال بعد منصوبہ شروع کرنے سے لاگت میں 7 ارب روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 جولائی کو منصوبے کا افتتاح کیا۔ رنگ روڈ کی آٹھ کلو میٹر توسیع سے شہریوں کے لئے سفر آسان ہو جائے گا۔