نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
07-31-2023
(لاہور نیوز) نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست قانون دان آفتاب باجوہ نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت پنجاب کو توسیع نہ دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔