سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لاہور کا انتخاب

07-31-2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے لاہور کا انتخاب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ 48 گھنٹے میں دبئی سے لندن واپس پہنچیں گے، جہاں وہ پریس کانفرنس میں اپنی وطن واپسی کا اعلان کریں گے، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نواز شریف کی وطن واپسی پر دیگر پارٹیوں کے افراد کی ن لیگ میں شمولیت کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ن لیگ نے 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ عام انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔