پاکستانی گھڑسوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

07-31-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خان نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کر لیا، آئرلینڈ میں انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ عثمان خان نے اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم حادثہ کی وجہ سے عثمان ان مقابلوں میں شریک نہ ہو سکے تھے۔ عثمان خان اولمپک ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم پی ای ایف نے بروقت ایشین گیمز میں عثمان کی انٹری کی تصدیق نہیں کی ۔