غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

07-31-2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ  نے کی، عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا  نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت  ملتوی کر دی۔