ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں ہلکی اور تیز بارشوں کی پیشگوئی
07-31-2023
(ویب ڈیسک) ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں ہوں گی، دریائے راوی، چناب اور ستلج کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی جبکہ دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں نسبتاً درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم 84 اور تربیلا ڈیم 85 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں، 4 سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔