پنجاب کے چار چڑیا گھروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

07-31-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے چار چڑیا گھروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے چڑیا گھروں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔ چڑیا گھروں کی آمدن کا صحیح تعین کرنے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، لاہو رکے چڑیا گھر میں منفرد اور جدید تفریحات فراہم کی جائیں گی، لاہور کے سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک و پلے ایریاز بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔