اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

07-31-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں حکومت کی تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی یونیورسٹی سکینڈل کے معاملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی اجلاس کو واقعہ کے ذمہ داروں کے حوالے سے بھی آگاہ کرے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری ہائرایجوکیشن  اور صوبائی وزراء اجلاس مین شرکت کریں گے، تین رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور دیگر دو ممبران سیکرٹری مائنز اور ڈی آئی جی سید امین بخاری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔