یقین ہے پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائےگی: اسحاق ڈار

07-31-2023

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائےگی۔

بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا، مشکل صورتحال میں چین نے ہمیشہ  پاکستان کی مالی مدد کی۔ وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،  ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔