چین کے نائب وزیراعظم کی آج شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوگی

07-31-2023

(ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف چینی نائب وزیراعظم اور وفد کا استقبال کریں گے، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور دو طرفہ امور و تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک اور جاری ترقیاتی کاموں اور مزید معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چینی نائب وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں چینی نائب وزیراعظم اور چینی وفد شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق شام میں سی پیک کی دسویں سالگرہ پر کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں چینی نائب وزیراعظم اور وفد شرکت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، کابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں عسکری قیادت اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ قبل ازیں اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم اور وفد کا پاکستان آمد پر گرمجوشی سے استقبال کرنے پر خوشی ہوئی۔ وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہی لی فنگ اور ان کا وفد سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرے گا، چین کا اعلیٰ سطح کا وفد گیم چینجر منصوبے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔