ناروے کپ : پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے پہلی کامیابی سمیٹ لی

07-31-2023

( ویب ڈیسک )پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کو ایک کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دی ، قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد رضا نے 4 جبکہ فیصل احمد نے 2 گول سکور کیے۔ قومی ٹیم کے کپتان طفیل شنواری ،عبیداللہ عدیل، محمد علی اور علی آصف نے ایک، ایک گول کیا۔قومی سٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جبکہ تیسرا میچ یکم اگست ( کل ) کو کھیلے گی۔ یاد رہے قومی ٹیم 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔