کیا وہاب ریاض سری لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کرینگے؟سابق کرکٹر کا ردعمل جاری

07-30-2023

(ویب ڈیسک)نگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وہاب ریاض کی جانب سے  پنجاب میں کھیلوں کی وزارت اورگھریلو مصروفیت کے باعث لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں گھریلومصروفیات کی وجہ سے کولمبو اسٹرائیکرزکو جوائن نہیں کرسکا لیکن کولمبو اسٹرائیکرزکا ہرمیچ ضرور دیکھوں گا اوربھرپورسپورٹ کرونگا۔   انہوں نے مزید کہا کہ میری دعائیں اورنیک تمنائیں کولمبو اسٹرائیکرزکے ساتھ ہیں۔ وہاب ریاض نے سری لنکا پریمئیر لیگ میں کولمبواسٹرائیکرزکی نمائندگی کرنا تھی۔