کیاآپ کینسر کا خطرہ کم کرنا چاہتے ہیں؟تو 5 منٹ یہ کام کر لیں ،ماہرین کی حیران کن تحقیق جاری
07-30-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ 5 منٹ تک سخت ورزش کرکے کینسر جیسی خطرناک بیماری کے خطرے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا 5 منٹ تک سخت ورزش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پانچ منٹ تک شدت بھری ایسی ورزش جو آپ کا سانس پھلادے وہ سرطان کے خلاف ایک اہم ڈھال بن سکتی ہے۔ مجموعی طور پر اس سے ہرقسم کے سرطان کا خطرہ 18 سے 20 فیصد تک ہوسکتا ہے اور کچھ اقسام کے سرطان کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین گھریلو کام کرکے بھی یہ خطرہ کم کرسکتی ہے جن میں سودا سلف اٹھانا بھی شامل ہے۔ یہ تحقیق جامعہ سڈنی میں چارلس پرکنس سینٹر کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ اس میں 22 ہزار ایسی خواتین کو بھرتی کیا گیا جو باقاعدگی سے ورزش نہیں کررہی تھیں لیکن گھریلو کام اچھی طرح کرتی ہیں, پھر ان کی کلائی پر جسمانی سرگرمی نوٹ کرنے والے ویئرایبل ٹریکر پہنائے گئے۔ انہیں خاص آلات پہناکر یہ دیکھا گیا کہ آیا وہ دن میں کتنی مرتبہ تیزشدت یا محنت والے کام کرتی ہیں اور ان کے کیا کیا جسمانی اثرات ہوسکتےہیں؟تاہم جن خواتین نے روزانہ تین سے پانچ منٹ تک ورزش نما مشقت یا گھریلو کام کیا تھا ان میں کینسر کا خطرہ 18 سے 20 فیصد تک کم دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض اقسام کے کینسر کی شرح میں 32 فیصد تک بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔