اداکارہ طوبیٰ انور نے نوبیاہتاجوڑوں کو نئی زندگی کو بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا

07-30-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ طوبی ٰانور نے کہا ہے کہ نئےشادی شدہ جوڑوں کو میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنے ابتدائی برسوں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس وقت دونوں کے مختلف چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے تناظر الگ الگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گھر والے جوڑے کی مدد نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس سے شادی کا رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نئے جوڑوں کو میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔