دوسرے شہروں سے بچوں کو لاکر گھروں میں جبری مشقت کروانا جرم ہے: سارہ احمد

07-30-2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ دوسرے شہروں سے بچوں کو لا کر گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت کروانا جرم ہے۔

انسانی سمگلنگ کے بچاؤ کے عالمی دن پر ایک پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ آج پوری دنیا میں انسانی سمگلنگ سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے دن کا مقصد انسانی سمگلنگ اور چائلڈ ٹریفکنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں چائلڈ ٹریفکنگ پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں سے لا کر بچوں کو گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت کروانا جرم ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی جبری مشقت اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خطرات سے نبرد آزما ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اب تک بڑی تعداد میں چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرچکا ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ ٹریفکنگ کے شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔