وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا: گورنر پنجاب

07-30-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ڈیفالٹ کی طرف جاتے ہوئے ملک کو بچایا۔

گورنر ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کیے، حویلی بہادر شاہ کا پراجیکٹ 2019 میں مکمل ہونا تھا جو اتحادی حکومت کی 16ماہ کی محنت سے مکمل ہوتا نظر آرہا ہے۔ بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آج میٹرو منصوبے کو توسیع دی جارہی ہے، ایس ایل فور کی زمین 2016 تک ایکوائر کرلی گئی تھی لیکن بہت سی چیزیں آج مکمل ہورہی ہے، آج ہمیں نظر آرہا کہ ہم بہتر مستقبل کی طرف جارہے ہیں، آج ہم ان نفرتوں سے نکل رہے ہیں جو پھیلائی گئی تھیں۔